• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرہ رحمتہ اللعالمینﷺ، ملک بھر میں تقریبات شروع

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزارت مذہبی امور نے آج ( منگل)سے عشرہ رحمتہ اللعالمین ﷺپورے مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان کیا ہے،یہ عشرہ ملک بھر میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گاقومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس قرار دادوں کی روشنی میں ملک گیر سطح پر سیرت النبیؐ کی محافل کا انعقاد  ہو گا، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے پیر کے رو زپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ منانے کا مقصد  سیرت طیبہ پر تفصیلی گفتگو ہو اور نوجوانوں کو آگہی میسر آئے ، ،عشرہ رحمت للعالمین ﷺیکم تا 12 ربیع الاوّل قومی و صوبائی سطح پر شایان طریقے سے منایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید