• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی شعبے نے گیس ٹرانسپورٹیشن ٹیرف میں 50 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد(عاطف شیرازی) نجی شعبے نے گیس یوٹیلیٹی کی جانب سے گیس ٹرانسپورٹیشن ٹیرف میں 50فیصد تک اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا ۔نجی شعبے نے گیس مارکیٹ کی لبرلائزیشن اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے،یہ مطالبہ اوگرا میں ہونے والی ایک پبلک سماعت کے دوران کیا گیا، اوگرا نے ایس این جی پی ایل کی 50فیصد ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی، ایس این جی پی ایل کے آپریٹنگ اخراجات2019-20میں 66ارب تھے جو 2023-24کے دوران بڑھ کر94ارب ہوگئے جبکہ منافع 19ارب روپے سےبڑھ کر38.9ارب روپے ہوگیاباوجود اسکے کہ گیس کی دستیابی کم ہو رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید