• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی، اپوزیشن ارکان کا دوبارہ حلف سے انکار، ایوان سے واک آؤٹ 

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اور اقلیتی اپوزیشن ارکان نے دوبارہ حلف اٹھانے سے انکار کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا اور موقف اپنایا کہ وہ ایک مرتبہ آئین و قانون کے مطابق عدالتی حکم پر حلف اٹھا چکے ہیں اور ایوان کی کارروائی اور قانون سازی میں باقاعدگی سے حصہ لے رہے ہیں اس لئے انہیں کسی نئے حلف کی کوئی ضرورت نہیں ، ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ انہوں نے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے حلف برداری کو ایجنڈا آئٹم کے طور پر شامل کیا لیکن اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔
اہم خبریں سے مزید