• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے شاہد خٹک کی عمران سے ملاقات کروا دینگے، طارق فضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے شاہد خٹک کی عمران خان سے ملاقات کروادیں گے ملاقات کا معاملہ پنجاب حکومت کے ذریعے ہوگا جس پر تحریک انصاف کے شاہد خٹک نے کہا کہ منگل کو وہ ملاقات کے لیے اکیلے جائیں گے جس پر طارق فضل نے کہا کہ ہم یہ تاثر غلط ثابت کریں گے کہ پنجاب حکومت ملاقات نہیں ہونے دیتی۔ ڈاکٹر طارق فضل ہے کہ ملک صرف سیاسی نظام سے چل سکتا ہے اور پارلیمان ہی وہ فورم ہے جہاں سے تمام مسائل کا حل نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران بھی مذاکرات جاری رہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید