• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر جنرل نور ولی ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ و انسداد منشیات مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم آفس ‘ سپریم کورٹ، وزارتِ داخلہ اور دیگر وزارتوں میں اہم تقرر و تبادلے ، میجر جنرل نور ولی خان ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ وانسداد منشیات مقرر ،ان کی تقرری 3 سال کیلئے سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ۔ پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ سہیل حبیب تاجک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ایڈیشنل سیکریٹری اور پا کستان کسٹم سروس کے گریڈ اکیس کے افسر وزیراعظم آفس شکیل شاہ کی خدمات ایف بی آر کو واپس ،ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ ، اسلام آباد اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسر سید زکریا علی شاہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن ،سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسر ڈاکٹر محمد طاہر نور کو او ایس ڈی بنا یا گیا ۔وزارت ثقافت و قومی ورثہ شاہ ریز عبا س کو تبدیل کرکے سیکشن افسر موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر د یے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید