• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے امریکی ’محکمہ دفاع‘ کا نام تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’محکمہ دفاع‘ سننے میں اچھا نہیں لگتا، ہم کس چیز کا دفاع کررہے ہیں اور دفاع ہی کیوں کررہے ہیں؟۔ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں اس محکمے کا نام ’محکمہ جنگ‘ ہوا کرتا تھا، یہ سننے میں بھی اچھا لگتا تھا اس دوران ہم نے جنگ عظیم اول جیتی، جنگ عظیم دوم جیتی اور بہت سی جنگیں جیتیں۔
اہم خبریں سے مزید