• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کو ہتھیاروں کیساتھ گشت کی اجازت

واشنگٹن (جنگ نیوز) واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کو ہتھیاروں کیساتھ گشت کی اجازت مل گئی۔ دو ہفتوں سے سیکڑوں غیر مسلح فوجی سڑکوں پرتعینات تھے ، یہ اجازت وزیر دفاع نے دی۔ ٹرمپ کا کہنا ہےجرائم پر قابو کیلئے کارروائیاں شکاگو اور بالٹی مور تک بڑھا سکتے ہیں،جبکہ مخالفین نے اس فیصلے پر تنقیدکی ہے۔ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر واشنگٹن ڈی سی میں تعینات نیشنل گارڈ کے اہلکار اب ہتھیاروں کے ساتھ گشت کریں گے۔ امریکی حکام کے مطابق فوجی یا تو ایم-17 پستول یا ایم-4 رائفل لے کر گشت کریں گے۔ گزشتہ دو ہفتوں سے سیکڑوں غیر مسلح فوجی شہر کی سڑکوں پر تعینات تھے، تاہم وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اب انہیں ہتھیار اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔ نیشنل گارڈ نے کہا ہے کہ طاقت کا استعمال صرف اس صورت میں ہوگا جب جان کو فوری خطرہ ہو۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جرائم پر قابو پانے کے لیے اپنی کارروائیاں شکاگو اور بالٹی مور تک بڑھا سکتے ہیں۔ تاہم ڈیموکریٹ رہنما اور ایوان نمائندگان کے اقلیتی لیڈر حکیم جیفریز کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس شکاگو یا کسی اور ریاست میں فوج تعینات کرنے کا اختیار نہیں، یہ ایک مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
اہم خبریں سے مزید