• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہودیوں کے تحفظ کے حوالہ سے فرانسیسی صدر کو خط، امریکی سفیر چارلس کشنر کی طلبی

پیرس(اے ایف پی)یہودیوں کے تحفظ کے حوالہ سےفرانسیسی صدر کو خط، امریکی سفیر چارلس کشنر کی طلبی ،خط میں یہود دشمنی میں اضافے اور فرانسیسی حکومت کی ناکافی کارروائی پراظہار تشویش کیا گیا، فرانس کا کہنا ہے کہ سفیر کے الزامات ناقابل قبول ہیں،کشنر کا خط بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ،فرانس میں امریکی سفیرچارلس کشنر کو پیر کے روز فرانسیسی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔یہ سفارتی تنازع اس وقت سامنے آیا جب فرانس میں امریکی سفیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کے والد کشنر نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ایک خط میں فرانس میں یہود دشمنی میں خطرناک حد تک اضافے اور فرانسیسی حکومت کی ناکافی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید