• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمت کے خواہش مند امیدواروں کیلئے اہم خبر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سرکاری ملاز مت کے خواہش مند امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی پبلک سروس کمیشن نے اپنے 175ویں اجلاس میں ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام تحریری (تفصیلی) امتحانات ختم کر کے ان کی جگہ ایم سی کیوز (Objective) پر مبنی امتحان متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔غلط جواب دینے پر منفی مارکنگ ،کٹوتی کی شرح 0.25ہوگی، کامیابی کیلئے 100 میں سے 40سے 50نمبر کا حصول لازمی ،یہ فیصلہ بی ایس۔16 سے بی ایس۔21 تک کے تمام عہدوں پر جنرل ریکروٹمنٹ کے تحت لاگو ہو گا، جبکہ نیا نظام 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اعلان کے مطابق بی ایس۔16 اور 17 کے امیدواروں کے لیے 100 نمبروں پر مشتمل ایک ایم سی کیو پیپر ہوگا،غلط جواب دینے پر منفی مارکنگ کی جا ئے گی ۔کٹوتی کی شرح زیرو اعشاریہ پچیس ہوگی۔کامیابی کے لیے کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید