• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول آرمڈ فورسز نے بجٹ میں فوج کیلئے 50 اور 20 فیصد اعلان کردہ خصوصی الاؤنس مانگ لیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سول آرمڈ فورسز نےبجٹ میں فوج کے لیےپچاس اوربیس فیصد اعلان کردہ خصوصی الاونس مانگ لیا-سول آرمڈ فورسز اہلکار  سرحدوں کی حفاظت، اندرونی سلامتی ، پاک فوج کے شانہ بشانہ آپریشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں،خصوصی الاؤنس تمام محکموں کے افسران، عہدیداران اور ان کے مساوی اہلکاروں کیلئے بھی منظور کیاجائے،،ذرائع کا کہنا ہے کہ سول آرمڈ فورسز نے فوج کیطرح خصوصی الاونس کی منظوری کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست کردی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز ،پنجاب رینجرز،گلگت بلتستان اسکاوٹس،ایف سی ساوتھ اور ایف سی نارتھ خیبر پختون خواہ اورایف سی نارتھ بلوچستان نےخصوصی الاونس کی فراہمی کے لیےدرخواست کی ہے-
اہم خبریں سے مزید