• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، پی آئی اے کی نجکاری سال کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع

اسلام آباد ( ناصر چشتی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا یوٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کے باوجود نجکاری کے عمل کو جاری رکھنا انتہائی تشویشناک ہےکمیٹی نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر اظہار برہمی کیا۔کمیٹی نے  پی آئی اے کی نجکاری سال کے آکر تک مکمل ہونے کی توقع بھی ظاہر کی گئی، کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں تاہم لوڈ مینجمنٹ کا عمل جاری ہے، کمیتی کا اجلاس گزشتہ روز فاروق ستار کی زیر صدارت منعقد ہوا سیکرٹری نجکاری نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے مستعدی کا عمل شروع ہو چکا جس میں مختلف کاروباری اداروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے،توقع ہے کہ یہ عمل سال کی آخری سہ ماہی میں مکمل ہو جائے گا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل طور پر شفاف طریقے سے چلایا جائے، نجکاری بورڈ کے ممبران کی فہرست آئندہ اجلاس میں کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید