• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم نہ کرنیکی سفارش

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) سینٹ کی خزانہ و صنعت وپیداوار کی مشترکہ کمیٹی نےاستعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی نہ کرنے کی سفارش کی ہےکیونکہ اس سے مقامی صنعت اور اس سے منسلک 20لاکھ افراد کا روزگار متاثرہوگا،مشترکہ کمیٹی کا اجلاس سینٹر سلیم مانڈوی والا اور سینٹر عون عباس کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں آٹو سیکٹر نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے مقامی صنعت تباہ ہو جائے گی ، کمیٹی کو بتایاگیا کہ 2004میں بھی پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں تیار ہورہی تھیں جبکہ اس وقت بھی یہی تعداد ہے ، نئی گاڑیوں کی فروخت میں مشکلات درپیش ہیں ، کمیٹی کو وزارت تجارت کےحکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت حکومت نے کمرشل گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کر ی جبکہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی بتدریج کمی کی جارہی ہےاور آئندہ برسوں میں اس میں مزید کمی کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید