• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیا الدین روڈ پر 66 انچ قطر کی سیوریج لائن دھنس گئی، علاقے میں ٹریفک شدید جام

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ضیا الدین روڈ پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی 66 انچ قطر کی سیوریج لائن دھنس گئی ایس ایم لا کالج سے شاہین کمپلیکس تک سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا اطراف کی سڑکوں پر دن بھر شدید ٹریفک جام رہا اولڈ سٹی ایریا میں سیوریج اوور فلو ہونا شروع ہو گیا ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے اس سلسلے میں چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو کا کہنا تھا کہ متاثرہ لائن 20 فٹ گہری اور 66 انچ ڈایا ہےمرمتی کام انتہائی پیچیدہ نوعیت کا ہے کیونکہ دھنسنے والے حصے کے متاثرہ پائپس کو مکمل طور پر تبدیل کرنا ناگزیر ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو متاثرہ لائن کی مرمت میں تقریباً 4 دن لگ سکتے ہیں اس دوران اُردو بازار، برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، بولٹن مارکیٹ، سٹی کورٹ، سول اسپتال اور حقانی چوک کے علاقوں میں سیوریج نظام متاثر رہنے کا امکان ہے مرمت کے دوران اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے اس لیے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ متبادل راستے استعمال کریں اور ادارے سے تعاون جاری رکھیں۔
اہم خبریں سے مزید