• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو، ایف سی قلعے پر حملہ، 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

پشاور(نمائندہ جنگ /ایجنسیاں)ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے دو آبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی)کے قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت تشویش ناک ہے ‘جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے مقامی سہولت کارچنگیزسمیت 5 حملہ آورمارے گئے جبکہ باقی فرارہوگئے۔علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباًڈیڑھ بجے نامعلوم عسکریت پسندوں نے پولیس تھانہ دوآبہ کی حدودمیں سرحدی علاقہ تورہ وڑی میںواقع قدیم فوجی قلعہ میں تعینات ایف سی اہلکاروں پرہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی ۔
اہم خبریں سے مزید