• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی خلاف ضابطہ تقرریاں؛ HEC کو زمہ داروں کے تعین کی ہدایت

اسلام آباد (عاطف شیرازی ۔نامہ نگار) وفاقی اردو یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ تقرریوں کے معاملے پر پبلک اکاونٹس ذیلی کمیٹی نے ایچ ای سی کو تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پبلک اکاونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کنونئیر کمیٹی عامر پیر زادہ کی صدارت ہوا اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ یونیورسٹی میں 57ملازمین منظور شدہ آسامیوں سے زائد بھرتی کیے گئے ایک پٹواری بھی رکھ لیا گیا ۔یونیورسٹی حکام نے کہا یہ آسامیاں اب ختم کر دی ہیں کمیٹی نے معاملے پر ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔ممبر کمیٹی خواجہ شیراز نے کہا یونیورسٹی میں 12 سال سے کوئی مستقل خزانچی اور اڑھائی سال سے مستقل ریکٹر نہیں ہے پانچ سال سے رجسٹرار نہیں ہے کمیٹی نے ایچ ای سی سے رپورٹ مانگ لی۔ کمیٹی نے خلاف ضابطہ تقرریوں بارے ایچ ای سی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زمہ داروں کے تعین کی ہدایت کر دی۔
اہم خبریں سے مزید