• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا، شرجیل میمن

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں میں اپنی روایات کو آگے بڑھا رہی ہے اور سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صحت کے شعبے میں صوبہ بھر میں این آئی سی وی ڈی کا نیٹ ورک قائم ہے جہاں دل کے تمام علاج مفت فراہم کیے جاتے ہیں، جبکہ مہنگے ترین سائبر نائف علاج بھی حکومت کی جانب سے بالکل مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔ جے پی ایم سی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں جدید سہولیات عوام کو عالمی معیار کا علاج فراہم کرنے کیلئے دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید