راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں شہری لاکھوں روپوں سے محروم اور3 گاڑیاں اور 12 موٹرسائیکل غائب ہوگئے۔ راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 2گاڑیوں ،8موٹرسائیکلوں ، موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ بجنیال سروس روڈ پر2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر حسن علی سےموٹرسائیکل ہنڈا125،موبائل اور ایک ہزارروپے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ ایف جی سکول نمبر 3کے قریب نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پرفتح شیر سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کرلے گیا،نیوکٹاریاں میں محمد عارف کے دفتر کے گودام کا تالہ توڑ کر اندر سے کیبل مالیتی 5لاکھ 80ہزارروپے اور نقدی ایک لاکھ 48ہزار روپے ،شمس آباد میں عاشر عرفان کی دکان کے تالے توڑ کر اندر سے 5لاکھ روپے ، پانچ لیپ ٹاپ اورساؤنڈ سسٹم،صادق آباد میں محمد قدیر کی دکان سے باتھ روم سیٹ4عدد مالیتی 20ہزار روپے ،آدڑہ میں محمد ندیم اصغر کے گھرسے تالے توڑ کر ایل ای ڈی، 60ہزارروپے اور دیگر سامان مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،ڈھوک منشی میں باسط علی کے گھر سے 4موبائل اوردولاکھ تین ہزار پانچ سوروپے،ساگری میں عاقب صدیق کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ،نقب زنی اور چوری کی 8 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ ایک کار، 4موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے ایک کار اور تھانہ آبپارہ ، تھانہ کوہسار ، تھانہ رمنا اور تھانہ ہمک کے علاقوں سے 4 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ۔