اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)کھوئی رٹہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی معصوم بچی تسمیہ سہیل کے والدین نےبچی کےاندھے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا ہے ، پیر کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بچی کے والد سہیل احمد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازوزیر اعظم آزاد کشمیر چیف جسٹس اور چیف سیکریٹری آزاد کشمیرآئی جی پولیس آزاد کشمیرسے مطالبہ کیا ہے کہ بچی کےاندھے قتل پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر تحقیقات کو نئے سرے سے مکمل کیا جائے، اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتلوں اور سہولت کاروں کی فوری گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے انہیں انصاف مہیا کیا جائے، پریس کانفرنس میں ان کی اہلیہ اور وکیل بھی موجود تھے ،ورثاء کا مزیدکہنا تھا کہ 29 جولائی کو تسمیہ سہیل کو اغوا کیا گیا، جس کے بعد اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی، پھر اسے بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش ویرانے میں پھینک دی گئی۔ اعلیٰ حکام سے براہِ راست اپیل لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، ہم صرف زبانی یقین دہانیوں سے مطمئن نہیں ہوں گے۔