راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ مندرہ اور گوجر خان کے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، کھلی کچہریوں میں ایس پی صدر، اے ایس پی گوجر خان، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے، کھلی کچہریوں میں سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کی، سی پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کیے ، سی پی او نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ آنے والے شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے۔