• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد پولیس کی مختلف کارروائیاں، 35 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادکے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائوںن جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ کر اچی کمپنی، تھا نہ نون، تھا نہ کھنہ، تھا نہ کورال، تھا نہ نیلوراور شہزاد ٹا ون پولیس ٹیموں نے09ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2251گرام ہیروئن، 1455گر ام آئس، مختلف بو ر کے03 پستول معہ ایمونیشن اور ایک خنجر برآمد کرلیا جبکہ ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم برآمد کرلی گئی ،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے برآمد ہوئی۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائزاسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ، جبکہ راولپنڈی پولیس نے15ملزموں کو گرفتار کرکے 100لیٹرسے زیادہ شراب برآمدکرلی۔ دریں اثناء 2 ملزموں کوگرفتار کرکے 2 کلو760 گرام چرس برآمد کرلی گئی ، تھانہ سٹی پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے 2کلو760گرام چرس برآمدکر لی ،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
اسلام آباد سے مزید