اسلام آباد( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آ باد میں رین ہارویسٹنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، شہریوں کو الرجی اور دیگر صحت کے مسائل سے بچانے کے لیے جنگلی شہتوت کے درختوں کی تلفی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود گوندل، ممبر انوائرنمنٹ اسفند یار بلوچ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن خالد حفیظ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کو ابتدائی طور پر اسلام آباد میں قابل عمل بنایا جائے گا اور بعد ازاں اس کا دائرہ ملک کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔