• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر ودھائی آئیڈل پارک میں پیرا کے آفس کے قیام کیخلاف تاجر اور ٹرانسپورٹروں کا احتجاج

راولپنڈ ی(اپنے رپورٹرسے)جنرل بس اڈہ پیر ودھائی راولپنڈی کےآئیڈل پارک میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا)کے ڈویژنل آفس کے قیام کے خلاف تاجر اور ٹرانسپورٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو یکم ستمبر کو بڑا احتجاج کیا جائے گا اور یکم ستمبر کو آئی جے پی روڈ بسوں اور تاجروں، ڈرائیوروں سے بھر دیا جائے گا اگر حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار انتظامیہ اور حکومتی نمائندے ہونگے۔ تاجر رہنما چئیر مین عمران خان سرپرست اعلی راجہ ظفر اقبال صدر فیصل عباسی جنرل سیکریٹری ابرار شاہ اور صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راجہ خاقان جمیل،ملک شہبا ،سیف اللہ خان مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پارک کے 20 کنال رقبے میں سے 4 کنال پر پیرا فورس اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس سے جنرل بس اسٹینڈ کے 850دکاندار، 2500سے زائد ٹرانسپورٹ سروسز اور پارک میں موجود 200 سے زائد ورکشاپس بری طرح متاثر ہوں گی ۔
اسلام آباد سے مزید