• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کی جانب سے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کی تشہیری مہم شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کی جانب سے صارفین کی سہولت اور میٹرریڈنگ کے لئے متعارف کروائی گئی موبائل ایپلی کیشن "اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ " کی رجسٹریشن اور ریڈنگ بھیجنے کی سہولت کی تشہیر کے لئے مساجد میں اعلانات سمیت سوشل اور پرنٹ میڈیا پر بھی تشہیری مہم شروع ہے، میپکو ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز خانیوال روڈ پر واقع جامع مسجد میں بعد نماز ظہر صارفین کو مذکورہ ایپ کی ترغیب دینے کے لئے اعلانات کروائے گئے جبکہ ملتان شہر میں نواں شہر، حسن پروانہ،ولایت آباد، پیراں غائب،شاہ رکن عالم، پاک گیٹ، شجاع آباد، جلال پور پیروالہ اور دیگر سب ڈویژنوں کے علاقوں میں مساجد میں اعلانات کروائے گئے ۔ وفاقی حکومت نے صارفین کی زیادہ بلنگ کی شکایات کے خاتمہ کے لئے موبائل ایپ " اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ متعارف کروائی ہے ۔صارفین مقررہ تاریخ پر اپنے میٹرکی ریڈنگ کی واضح اور درست تصویر بھیجیں ۔ بجلی صارفین پلے سٹورز پر موجود پاور سمارٹ ایپ کے نام سے ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کریں اور گھر بیٹھے اپنے میٹرکی ریڈنگ کریں ۔ صارفین اپنے گھر میں استعمال ہونےوالا میٹر کی تفصیلات ایپ پر رجسٹرڈ کریں ۔ سنگل فیز ، تھری فیز اور نیٹ میٹر صارفین کے لئے الگ الگ طریقہ کار ایپ میں موجود ہے۔
ملتان سے مزید