ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بدھلہ سنت پولیس نے ملزم سجاد سے 10لیٹر شراب جلیل آباد پولیس نے ملزم محمد مدثر سے 1020گرام چرس چہلیک پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 20لیٹر شراب قطب پور پولیس نے ملزمان عثمان ،طارق سے دو بوتل شراب گلگشت پولیس نے ملزم ابراہیم سے 10لیٹر شراب الپہ پولیس نے ملزم زاہد جاوید سے 660گرام چرس صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم اشرف سے 15لیٹر شراب اور صدر جلالپور پولیس نے ملزم شکیل احمد سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی ۔پولیس نے موٹرسائیکل کی الٹریشن کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 13سالہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کرنے اور چھیڑ چھاڑ کرنے کےالزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔