• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر، معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا، نیو ایم اے جناح روڈ کے رہائشی آصف اقبال نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ شہری نے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 2017میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ منصوبے کا مقصد شہریوں کو سفری سہولتوں کی فراہمی تھا لیکن بد انتظامی کے باعث اذیت بن گیا۔ ریڈ لائن منصوبے کو 2023 میں مکمل ہونا تھا، منصوبے کی تکمیل میں بارہا توسیع کی گئی۔ ابتدائی طور منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 79 ارب روپے لگایا گیا تھا۔ تاخیر سے منصوبے کی لاگت 103 ارب تک پہنچ گئی ہے۔ پروجیکٹ کے درمیان یوٹیلیٹی کی تنصیبات سے ڈیزائن میں متعدد بار تبدیلی کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید