اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کیا جا ئے اور خورشید شاہ کمیٹی کی جانب سے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کئےجا نے کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جا ئے اور گریڈ سولہ اور اس سے اوپر کے افسروں کے کیسز وفاقی پبلک سروس کمیشن کو بھیجے جائیں ۔ یہ ہدایت سیکشن افسر کو آرڈی نیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد سلطان کی جانب سے جا ری کئے گئے آفس میمو ر نڈم میں دی گئی ہے۔