• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیسلے پاکستان کی جانب سے کے پی اور جی بی کے سیلاب متاثرین کو دولاکھ لیٹرزپینے کے پانی کی فراہمی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) نیسلے پاکستان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے سیلاب متاثرین کی مدد کی کال کے بعد خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ طبقات کو امداد فراہم کرنے کے پہلے مرحلے میں 200,000(دو لاکھ)لیٹرز پینے کے صاف پانی کی فراہمی مکمل کرلی۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اضافی طور پر پنجاب کے اضلاع کیلئے 100,000لیٹرز پینے کے صاف پانی کی فراہمی کابھی عہد کیا ہے۔ نیسلے کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ میں ضرورت کے وقت فوری معاونت اور امداد پر نیسلے پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جب کہ نیسلے کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے جیسن آوانسینا، چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان نے کہا کہ ’’خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے پینے کے صاف پانی تک رسائی سب سے بڑا مسئلہ ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ہم ان علاقوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔‘‘
ملتان سے مزید