ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ اوقاف ملتان زون کے زیر اہتمام رحمۃ ا للعالمینؐ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مقررین نے عزم کیا کہ اس سال نبی کریم ﷺ کا 1500 سالہ جشنِ ولادت شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔ کانفرنس کی صدارت مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی سید ابو الحسن گیلانی، سید علی قاسم گیلانی اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنما موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ نوجوان نسل کے لئے مشعلِ راہ ہے جو امن، محبت اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتی ہے۔