• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اور جمہوریہ آرمینیا کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور جمہوریہ آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارت میرزویاں کے درمیان ایک خوشگوار اور تعمیری ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعہ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ میری جمہوریہ آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات میرزویاں سے ٹیلی فون پر خوشگوار گفتگو ہوئی، ہم نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کے اجلاس میں کراچی پورٹ تا پیپری اسٹیشن ریل راہداری معاہدے کی منظوری دیدی گئی۔نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مالیات طارق باجوہ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری ریلوے اور سیکرٹری نجکاری نے شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید