• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم برطرف، حکومت سازی کی دوڑ شروع

بینکاک/کراچی (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ میں سیاسی ہلچل،وزیراعظم برطرف، حکومت سازی کی دوڑ شروع ہوگئی ۔ آئینی عدالت نے وزیر اعظم پیتونگاترن شیناواترا کو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کے الزام میں اقتدار سے ہٹایا۔عدالت کے مطابق شیناواترانے دوران تنازع لیک شدہ ٹیلی فون کال میں سابق کمبوڈین رہنما کے موقف کی تائید کی تھی ۔ شیناواترا جو تھائی لینڈ کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں صرف ایک سال اقتدار میں رہ سکیں۔ یہ عدالتی فیصلہ پہلے سے مشکلات میں گھری شیناواترا سیاسی خاندان کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے۔عدالت کے مطابق پیتونگاترن نے جون میں ایک لیک شدہ ٹیلی فون کال کے دوران کمبوڈیا کے سابق رہنما ہُن سین کے موقف کی تائید کی تھی، حالانکہ اس وقت دونوں ممالک سرحدی تنازع کے دہانے پر کھڑے تھے۔
اہم خبریں سے مزید