کوئٹہ (پی پی آئی)ممکنہ احتجاج کے خدشات کے پیشِ نظرکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دیا گیا۔ موبائل انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی پورے صوبے میں منقطع کر دی گئی، جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے ہی بعض علاقوں میں اس کی بحالی کا حکم دیا تھا۔ کوئٹہ سے دیگر قومی مقامات تک ریلوے ٹرانسپورٹ بھی معطل کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے مختلف اضلاع میں منصوبہ بند مظاہروں کے پیشِ نظر کیے گئے ہیں، جو کہ جبری گمشدگی کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔