کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ اور وفاقی حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے منگھوپیراورڈسٹرکٹ ایسٹ میں کشمیر روڈ پر ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے قریب انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں تحریک طالبان پاکستان کے2 دہشت گرد اللہ نور اور سرفراز جبکہ القاعدہ برصغیر کے3 دہشت گرد سلیم، جہانزیب اور امداد اللہ کو گرفتار کیا گیا،ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے، جو فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، گرفتار افراد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھی جس پر ان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔