• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے قرآن و سنت کی تعلیمات عام کرنا ہونگی، شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا،حضرت محمد مصطفی ﷺ کا جشن ولادت منانا عین اسلام اور مستحب عمل ہے،عاشقان رسول ﷺ 1500واں جشن ولادت منانے کیلئے عشق رسول سے سرشار ہو گھروں،محلوں کو سجا رہے ہیں،حکومت اورپولیس انتظامیہ ملکی سلامتی کے ادارے میلاد جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر 11اور12ربیع الاول کے جلوس اور ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جشن ولادت پر سبز پرچم بلند کرکے محبتوں،امن وسلامتی کو فروغ دینگے،پاسلام وملک دشمن قوتیں ہمیں تقسیم در تقسیم کرکے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں،غلامان مصطفی بانیان پاکستان کی اولادیں اسلام وملک کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے،میلاد مصطفی ﷺ کے جلوسوں اور ریلیوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو بردات نہیں کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید