• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلوس کے راستوں پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی ، انہوں نے تمام متعلقہ کمپنیز کو ہدایت دی کہ جلوس کے راستوں پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے اور عوام کی شکایت کا بروقت ازالہ یقینی بنانے کے لئے ہر ضلع میں ریلیف کیمپ لگائے جائیں،انہوں نے کہا کہ تمام سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنانے کے لئے انکا ڈیٹا نادرہ سے لنک کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے ڈائریکٹر ضلع غربی کی نشاندہی پر ضلع میں متعدد گاڑیوں کے غیر فعال ہونے پر کمپنی کے غیر ذمہ دارانہ عمل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام گاڑیوں کی مرمت کے بعد فوری فعال کرنے اور آن روڈ کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے پر کمپنی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید