• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، اسد اللّٰہ بھٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ سرزمین انبیاءفلسطین پرقبضہ اورگریٹر اسرائیل کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا، ابراہم اکارڈ ایک دھوکہ اوردشمن کی جال ہے، امت مسلمہ کو اس سے خبردار رہنا ہوگا،یحییٰ سنوار، اسماعیل ہانیہ، ہزاروں بچوں، بوڑھوں ،خواتین اور جوانوں کی قربانیوں نے مسلمانوں کی نئی نسل میں جذبہ جہاد کی روح پھونک دی ہےجس کی کرنیں تمام مسلمانوں کے دلوں میں جگمگا رہی ہیں،قباءآڈیٹوریم میں علماءکے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اسداللہ بھٹو نے کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبر 2023ءسے جاری غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور ظلم و ستم کو 22ماہ گزرنے کے باوجود فلسطینی عوام کی قربانیوں اورحماس کے مجاہدین کی شہادتوں اوراستقامت نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملاکر رکھ دیا ہے، حقیقت میں اپنے سے کئی گنا بڑی طاقتوں شیطانی تکون امریکا اسرائیل وبھارت کا مقابلہ کرکے ان لوگوںکو میدان بدر کے تین سوتیرہ کے صحابہ کی یاد تازہ کردی ہے،اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیارکے طورپر استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کی سفاک پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید