• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکار دو عالمﷺ کا جشن منانا خوش نصیبی ہے، ثروت اعجاز قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحٰہ سلیم نے چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری سے قادری ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات کے موقع پر عید میلاد النبی ﷺکے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحٰہ سلیم نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ گیارہ اور بارہ ربیع اول کو ضلع میں لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے،تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ سرکار دو عالمﷺکا پندرہ سو واں جشن منانا پوری امت مسلمہ کی خوش نصیبی ہے،پاکستان سنی تحریک ہمیشہ جشن عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ مناتی ہے، ملک بھر میںمیلاد ریلیوں اور میلاد کی محفلوں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جلوس کی گزرگاہ پر سیوریج کے پانی کو بھی صاف کیا جائے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی استرکاری کے ساتھ اسٹریٹ لائٹوں کو بھی درست کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید