• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کا کراچی کیلئے کیا ہر وعدہ پورا ہو رہا ہے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا کراچی کے لیے کیا گیا ہر وعدہ پورا ہو رہا ہے، میئر نےکورنگی میں زیر تعمیر جام صادق برج کا دورہ کیا،پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام نے میئر کراچی کو تفصیلی بریفنگ دی میئر نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں کام نہیں کرتی، مگر اب ہر نیا دن ایک نئے منصوبے کے ساتھ شروع ہوتا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے نیا جام صادق برج تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھاٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے صرف پانچ ماہ کے عرصے میں 1.5 کلو میٹر طویل برج تعمیر کر لیا ہےایک ہفتے میں اس کا کام مکمل ہو جائے گا ، پرانے پل کی بحالی بھی کی جائے گی یہ آٹھ لین چوڑا پل ہوگا، جس کی دو لینز پر بسیں اور باقی چھ لینز پر عام ٹریفک چلے گی، پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے بھی خصوصی ٹریک بنایا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید