• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کا نوجوان ہی آنے والے کل کی قیادت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ نوجوان ہی تحریک کا اصل سرمایہ ہیں اور آج کا نوجوان ہی آنے والے کل کی قیادت ہے، وہ یہاں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں مرکزی شعبہ یوتھ فورم کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے، یوتھ فورم کے انچارج اور رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری نے بھی خطاب کیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ضروری ہے کہ یوتھ فورم کے اراکین تنظیمی امور میں بھرپور دلچسپی لیں اور آئندہ کے عملی لائحہ یوتھ فورم نوجوانوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے انہیں سیاست، تنظیمی ڈھانچے اور قیادت کے عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے، فاروق ستار نے اراکین کو آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحریک کے تسلسل اور مضبوطی کے لیے نوجوانوں کا ہر سطح پر فعال کردار ناگزیر ہے، اجلاس میں شریک یوتھ فورم کے اراکین نے بھی اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں اور تحریک کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید