کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حالیہ بارشوں اور دریا ؤں میں طغیانی اور شدید سیلابی صورتحال پر تمام تنظیمی کارکنان ،امدادی ٹیمیں اور رضاکار دکھی انسانیت کی بڑھ چڑھ کر خدمت اور مدد کریں، موجودہ صورتحال میں مل کر تمام ادارے بغیر کسی فرق کے انسانیت کی خدمت کریں اور قوم کا اس مشکل کی گھڑی میں ساتھ دیں، دریائے چناب،راوی اور ستلج کا پانی دریائے سندھ میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شدید سیلابی خطرہ ہے ، حکومت اور انتظامی ادارے مل کر ابھی سے کام کو مزید تیز اور بہتر بنائیں انہوں نے کہا کہ حفاظتی بندوں پر عملہ 24 گھنٹے تعینات کیا جائے عوام اپنے قیمتی سامان اور مال مویشیوں کی حفاظت خود کریں متاثرہ علاقوں کے عوام کو کھانا فراہم کیا جائے اور مویشیوں کے لیے چارے کا بھی انتظام کیا جائے۔