• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کیخلاف 400 مقدمات درج

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور میں رواں سال کے دوران غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکیوں کے خلاف 400مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے افغان باشندوں کے انخلاءکا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم اس کے باوجود اب بھی بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کی موجودگی ظاہر کی جارہی ہے ۔ پشاور پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے دوران اگست تک ایسے افغان باشندے ، جوغیرقانونی طور پر رہائش پذیر ہیں، ان کے خلاف 14فارن ایکٹ کے تحت اب تک 400مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جس میں بڑی تعداد میں ملزموں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال 2024میں8ماہ کے دوران 285مقدمات درج کیے گئے تھے جس کی تعداد میںاس سال اضافہ ہوا ہے ۔پشاور پولیس کے مطابق روٹین سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران بھی غیرملکی باشندوں کی چھان بین کی جاتی ہے اور ان کے ساتھ مذکورہ دستاویزات نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آردرج کی جاتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید