• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ روزتیانجن میں لوبان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹی وی ای ٹی ) نمائش ہال کا دورہ کیا جہاں انہیں لوبان ورکشاپس کے کام اور پاکستان کیساتھ جاری تعاون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے   انھوں نے چینی میزبانوں کے ساتھ لوبان فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر نئی اور ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم میں مشترکہ کاوشوں کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ٹی وی ای ٹی تعاون کو مضبوط بنانا پائیدار اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ تعاون نہ صرف پاکستان کے انسانی وسائل کو بہتر بناتا ہے بلکہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کو بھی وسعت دیتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید