کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ گرین نے چار گولڈ میڈلز حاصل کرکےبین الصوبائی انڈر 22 مین باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ بلوچستان نے ایک گولڈ اور تین سلور میڈلز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی اور وومن کلاس میں پنجاب نے دو گولڈ میڈلز لے کر پہلی اور سندھ گرین ایک گولڈ میڈل لے کر دوسری پوزیشن حاصل کیا۔