• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام الحق کا چوتھی سنچری کے ساتھ یارکشائر کیلئے کاؤنٹی سیزن ختم

شارجہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اوپنر امام الحق کو انگلینڈ سے وطن بلواکر حنیف ٹرافی کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔ ا مام الحق نے ون ڈے کپ کی آٹھ اننگز میں چار سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 688رنز بنائے۔ وہ اکتوبر میں جنوبی افریقا کی ہوم سیریز میں ٹیسٹ ٹیم کا حصہ لیں گے۔ انہوں نے انگلش یارک شائر کی جانب سے ہیمپشائر کے خلاف چوتھی سنچری بنادی لیکن اب وہ مزید میچ نہیں کھیلیں گے۔ ہیمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں چھ وکٹ پر 304 رنز بنائے تھے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں یارکشائر کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 اوورز میں 254 رنز کا ہدف ملا تھا۔ امام الحق نے 97 گیندوں پر 105 رنز اسکور کیے تاہم اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

اسپورٹس سے مزید