• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت، فوج کا MI-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 میجرز سمیت 5 اہلکار شہید

راولپنڈی(نمائندہ جنگ )پاک فضائیہ کا تربیتی ہیلی کاپٹر ایم آئی17ہڈورگاؤں کے قریب گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت عملہ کے پانچ ارکان شہید ہو گئے‘شہداء میں پائلٹ ان کمانڈ میجر عاطف، کو پائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیر اور کریو چیف نائیک عامر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پیر کو ایک ایم آئی۔17 ہیلی کاپٹر ٹھک داس چھاؤنی سے تقریبا 12 کلومیٹر دور ہڈور گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور یہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں موجود عملے کے تمام ارکان شہید ہو گئے ۔دریں اثناءصدر مملکت آصف علی زرداری ،و زیراعظم محمد شہباز شریف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلگت بلتستان کے علاقے ٹھک داس چھاؤنی کے قریب آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران و جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید