• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور‘ ڈیرہ غازیخان اور رحیم یار خان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے اضلاع راجن پور، ڈیرہ غازیخان اور رحیم یار خان کی دو یونین کونسلوں میں انسداد پولیو خصوصی مہم کا آغاز ہوگیا، جس کے دوران 6824 ٹیمیں 20 لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائیں گی۔ سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے ضلع راجن پور میں ٹیموں کی کارکردگی، حاضری اور کولڈ چین کا معائنہ کیا اور بچوں کو خود بھی پولیو ویکسین پلائی۔
ملتان سے مزید