• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سیلفیاں لے کر امریکا پر شاید دباؤ ڈالنا چاہتے تھے، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سیلفیاں لے کر امریکہ پر شاید دباؤ ڈالنا چاہتے تھے، سینئر اینکر و تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ جہاں تک بنی گالہ منتقلی کی بات ہے ایسی کوئی ڈائریکٹ آفر پاکستان کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی رکن نے عمران خان کو نہیں دی علی امین نے کوششیں کیں وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں،نمائندہ جیو نیوز حیدر شیرازی نے کہا کہ علی امین نے کہا ہے کہ اٹھارہ میں کچھ غلطیاں ہوئیں دوبارہ نہیں ہونی چاہئیں رانا ثنا پر جو مقدمہ کیا گیا وہ غلط تھا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ میں سی پیک سے شروع سے منسلک ہوں اس کے فیس ون کا مقصد تھا پاکستان کے انفراسٹرکچر پر زور دیا گیا اسی کے تحت تھرکول سستی بجلی پیداواری کی وجہ بھی بنا۔اٹھارہ کے بعد جو حکومت آئی سی پیک کو متنازع کیا گیا۔پھر ہماری حکومت واپس آئی تو ہم نے دوبارہ اس پر کام شروع کیا اسی طرح گوادر کے پانی بجلی کے منصوبوں کو مکمل کیا جارہا ہے۔ اس سنجیدگی کے بعد چائنہ نے سی پیک فائیو کوریڈورز کی نشاندہی کی ہے اور ہمارا اُڑان پاکستان کے فائیو ایز کے ساتھ جڑا ہوا پروگرام ہے۔
اہم خبریں سے مزید