• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کو یورپی یونین کے نائب صدر کا ٹیلیفون

اسلام آباد( نیو زپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ/نائب صدر کاجا کالاس نے فون کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امداد اور بحالی کی کاوشوں میں یورپی یونین کی طرف سے حمایت کا یقین دلایا۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ/نائب صدر نے سیلاب سے المناک جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین و ان کے اہلِخانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے پاکستان کی امدادی اور بحالی کی کوششوں کے لئے یورپی یونین کی حمایت کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اہم خبریں سے مزید