ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ گیلانی خاندان اور بالخصوص سید یوسف رضا گیلانی کی ملتان کے شہریوں اور وکلاء کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں ان کی تعلیم کیلئے خدمات اور ملتان کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی کام ایک تاریخ ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔