• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹس کا فیصلہ برقرار، ایس آر او اجرا کیخلاف رٹ دائر نہیں کی جاسکتی: سپریم کورٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے فلور ملوں کی جانب سے شوکاز نوٹس پر بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ایف بی آر کی اپیلوں کی سماعت کے بعد ہائیکورٹس کا فیصلہ برقراررکھا اور قرار دیا ہے کہ ایس آر او اجرا کیخلاف رٹ دائر نہیں کی جاسکتی،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے فلور ملوں کی جانب سے شوکاز نوٹس کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ایف بی آر کی اپیلوں کی سماعت کی تو اپیل گزار وکیل حافظ احسان کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ قراردے چکی ہے ایس آر او کے تحت جاری شوکاز نوٹس کو ایپلٹ فورم کو بائی پاس کرکے براہ راست ہائیکور ٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
اہم خبریں سے مزید