• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی ملتان آمد یوسف گیلانی نے استقبال کیا

ملتان (جنگ نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج ملتان پہنچے۔ ان کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ بھی موجود تھے۔ ملتان ایئرپورٹ پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو زرداری کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سینیٹر رانا محمود الحسن، ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی، ایم این اے سید علی قاسم گیلانی، ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
اہم خبریں سے مزید